کوکین کے ساتھ شرمناک حرکتیں، جرمن ڈاکٹر کی معشوقہ انتقال کرگئی، عدالت نے ڈاکٹر کو ذمہ دار قرار دے دیا

کوکین کے ساتھ شرمناک حرکتیں، جرمن ڈاکٹر کی معشوقہ انتقال کرگئی، عدالت نے ...
کوکین کے ساتھ شرمناک حرکتیں، جرمن ڈاکٹر کی معشوقہ انتقال کرگئی، عدالت نے ڈاکٹر کو ذمہ دار قرار دے دیا

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں ایک ڈاکٹر نے اپنی شادی شدہ محبوبہ کو ایسے شرمناک طریقے سے جنسی عمل کے ذریعے موت کے گھاٹ اتار ڈالا کہ عدالت نے 9سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق 45سالہ ڈاکٹر اینڈریاس نیدربیچلر نامی اس جنسی درندے نے 38سالہ شادی شدہ خاتون یووینی ایم کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ ایک روز مجرم نے اپنے عضو مخصوصہ پر کوکین چھڑک دی۔

رپورٹ کے مطابق مجرم نے خاتون کو نہیں بتایا تھا کہ اس نے اپنے عضو پر کوکین چھڑک رکھی ہے، چنانچہ منہ کے ذریعے جنسی عمل کے سبب یہ کوکین خاتون کے جسم میں چلی گئی اور زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ ڈاکٹر اینڈریاس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے 9سال قید سنائی گئی اور یووینی کے شوہر اور بیٹے کو 25ہزار پاﺅنڈ بطور زرتلافی اور 7ہزار 337پاﺅنڈیووینی کی تجہیز و تکفین کے خرچ کے طور پر ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مجرم نے صرف یووینی کے ساتھ ہی یہ غیرانسانی سلوک نہیں کیا بلکہ وہ جرمن ریاست سیکسونی اینالٹ میں واقع اپنے ہیلبرسٹیٹ کلینک میں ستمبر 2015ءسے فروری 2018ءکے دوران تین دیگر خواتین پر بھی جنسی حملے کر چکا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -