"مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ، ایک بار پھر انہیں ماموں بنایا جا رہا ہے"حافظ حسین احمد نے بڑا دعویٰ کردیا 

"مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ، ایک بار پھر انہیں ماموں بنایا جا ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام(ف)کے باغی رہنما اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے نمائشی صدر ہیں، ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کوماموں بنایا جارہا ہے،اصل میں ایک زرداری سب پر بھاری ثابت ہورہے ہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کےرویےپرمولانافضل الرحمان نےبھی خدشات کااظہارکردیا ہے،جن خدشات کااظہارہم کرتےآئےوہ تمام اب قوم کے سامنے آرہے ہیں، اس باربھی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی وعدےکےباوجودبےوفائی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو دو  ناتجربہ کاربچوں کےفیصلوں کےویٹوکےتحت چلایاجارہاہے،سکھراجلاس میں فضل الرحمان کی تقریربھی ان ہی کےلوگوں نےلیک کی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -