سینیٹ انتخابات کے لئے پی ڈی ایم پینل کے ناموں کا اعلان ، بلاول بھٹو زرداری بھی میدان میں آگئے 

سینیٹ انتخابات کے لئے پی ڈی ایم پینل کے ناموں کا اعلان ، بلاول بھٹو زرداری ...
سینیٹ انتخابات کے لئے پی ڈی ایم پینل کے ناموں کا اعلان ، بلاول بھٹو زرداری بھی میدان میں آگئے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے حوالے سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) پینل کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری قوتیں نااہل حکومت کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سید یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کو پی ڈی ایم کی جانب سے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخابات میں جیت پاکستان کے عوام کی فتح ہے، حکومت انتخاب سے قبل ہی اپنی ہار مان چکی ہے، 12 مئی کو چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہوگا اور جیت صرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ہوگی۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے متفقہ امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر(ن) لیگ سے ہوگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -