پی ایس ایل کا ترانہ ’ گروو میرا‘ شادیوں پر بھی ہٹ، دولہا دلن سمیت  مہندی کے شرکا  کی ڈانس ویڈیو وائرل

پی ایس ایل کا ترانہ ’ گروو میرا‘ شادیوں پر بھی ہٹ، دولہا دلن سمیت  مہندی کے ...
پی ایس ایل کا ترانہ ’ گروو میرا‘ شادیوں پر بھی ہٹ، دولہا دلن سمیت  مہندی کے شرکا  کی ڈانس ویڈیو وائرل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )6 کا ترانہ ’ گروو میرا‘ اب شادیوں کی زینت بننا شروع ہوگیا ہے اور لوگوں کی جانب سے اس کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ  انسٹاگرام پر   ویڈنگ شیڈنگ نامی اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں نصیبو لعل کو پی ایس ایل ترانہ گاتے اور دلہا دلہن سمیت مہندی کے شرکا کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کیپشن کے مطابق یہ ڈانس ویڈیو حماد اور حور کی مہندی کی تقریب کی ہے۔ اس سے قبل بھی معروف گلوکارہ کے بھائی کی شادی پر پی ایس ایل ترانے پر ڈانس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

مزید :

تفریح -