آسٹریا میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹے میں کتنی جانیں گئیں؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

آسٹریا میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹے میں کتنی جانیں گئیں؟ جان کر آپ کو ...
آسٹریا میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹے میں کتنی جانیں گئیں؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا (المیر باجوہ) وسطی یورپی ملک   آسٹریا  میں کورونا کے وار  جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک  بھر میں کورونا کے دو ہزار 411 نئے کیسز جبکہ 25 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق  آسٹریا میں اب تک کورونا کے چار لاکھ 79 ہزار 391 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد آٹھ ہزار 757 ہوگئی ہے۔ آسٹریا میں اب تک چار لاکھ 47 ہزار 41 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ 1611 افراد اس وقت مختلف  ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔  ملک  بھر میں کورونا کے 338 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا گیا ہے۔