پنجاب حکومت نے قیدیوں کو اہم سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب بھرکی جیلوں میں غریب اور کم عمر قیدیوں کا ہفتے میں ایک دفعہ گھر والوں سے فون پر رابطہ کروانے کا فیصلہ کیا ہ گیا ہے۔
سٹی 42 کے مطابق اس سہولت کے لیے قیدیوں کے اہل خانہ سے دو نمبرز لیے جائیں گے اور ہفتے میں ان نمبرز پر ایک دفعہ بات کروائی جائے گی ۔ فون پر یہ رابطہ بالکل فری ہوگا اس کے لیے قیدیوں یا اہل خانہ سے کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔آئی جی جیل خانہ جات مرزا سلیم بیگ نے تمام جیلوں میں کالز پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تمام تفصیلات اکٹھی کرکے اخراجات کی تفصیلات محکمہ خزانہ کے ساتھ شیئر کی جائیں۔ آئی جی جیل خانہ جات نے تشکیل کردہ سب کمیٹی کو سمری تیار کرکے محکمہ داخلہ کو بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ حتمی منظوری کے بعد مفت کالز کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔