کشمیر پریمئرلیگ سے دنیا کشمیر کو کھیلوں کی وجہ سے پہچانے گی : صدر آزاد جموں وکشمیر

کشمیر پریمئرلیگ سے دنیا کشمیر کو کھیلوں کی وجہ سے پہچانے گی : صدر آزاد جموں ...
کشمیر پریمئرلیگ سے دنیا کشمیر کو کھیلوں کی وجہ سے پہچانے گی : صدر آزاد جموں وکشمیر

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آزاد جموں وکشمیرسردارمسعود خان نےکہاہےکہ کشمیر پریمئیرلیگ(کے پی ایل)سےدنیا کشمیر کو کھیلوں کی وجہ سے پہچانے گی، لیگ سے کشمیر میں کرکٹ ٹیلنٹ سامنے آئے گا، مظفرآباد میں کشمیر لیگ کا انعقاد مظفرآباد ٹائیگرز کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی،جس میں مظفرآباد ٹائیگرز اور کشمیر پریمئر لیگ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مظفرآباد میں کشمیر لیگ کا انعقاد مظفرآباد ٹائیگرز کی کوششوں کا نتیجہ ہے، اس لیگ سے کشمیر میں کرکٹ ٹیلنٹ سامنے آئے گا، کشمیر پریمئیرلیگ(کے پی ایل) سے دنیا کشمیر کو کھیلوں کی وجہ سے پہچانے گی،ہم مظفرآباد ٹائیگرز کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اس موقع پرچیئرمین مظفرآباد ٹائیگرزارشد خان تنولی نے کہا کہ مظفرآباد ٹائیگرز لیگ کے ساتھ ساتھ مظفرآباد کرکٹ اکیڈمی بھی کھولے گا، کشمیر میں کھیلوں کی بحالی تک ہمارا مشن جاری رہے گا۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کو آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کو مظفرآباد ٹائیگرز کی شرٹ بھی پیش کی۔

مزید :

کھیل -