مرغی کا گوشت مہنگا ہوتے ہی مردار فروش سرگرم، کتنے من گوشت پکڑا گیا اور کہاں سپلائی ہونا تھا؟ جان کر ہی آپ کو چکن کھانے سے ڈر لگنے لگے

سورس: File
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد مردہ مرغیاں فروخت کرنے والا مافیا بھی سرگرم ہوگیا ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ساہیوال میں ایک کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جنہوں نے 25 من مردہ مرغیاں فروخت کرنے کی ڈیل کی تھی۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔
ملزمان نے یہ مرغیاں ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں سپلائی کرنی تھیں۔ مارکیٹ میں گوشت کا ریٹ 500 روپے فی کلو سے اوپر جاچکا ہے لیکن ملزمان مردہ مرغی 100 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایک عرصے سے مردہ مرغیاں شادی ہالز اور فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر فروخت کرتے تھے۔