ایک اور یونیورسٹی نے طالبات کے پینٹ پہننے پر پابندی عائد کردی، نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا

ایک اور یونیورسٹی نے طالبات کے پینٹ پہننے پر پابندی عائد کردی، نیا ڈریس کوڈ ...
ایک اور یونیورسٹی نے طالبات کے پینٹ پہننے پر پابندی عائد کردی، نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری جامعات میں نیا ضابطہ لباس (ڈریس کوڈ)متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے،کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی نیا ضابطہ لباس لاگو کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی ترجمان  کے مطابق نئے ضابطہ لباس پر عمل درآمد 15 مارچ 2021ء سے کرنا لازمی ہو گا۔نئے ضابطہ لباس کے تحت  طالبات کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سفید شلوار اور آستینوں والی قمیض پہنیں گی  لیکن اس کے ساتھ ان کے لیے دوپٹہ، چادر یا عبایا پہننا بھی لازمی ہوگا۔نئے ضابطہ لباس کے تحت یونیورسٹی آنے والے طلباء کو سفید شلوار قمیض اور واسکٹ پہن کر یونی ورسٹی آنے کی اجازت ہو گی البتہ وہ بھورے رنگ کی ڈریس پتلون بھی پہننے کے مجاز ہوں گے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ طلبا و طالبات سردی و گرمی ہر موسم میں کالے رنگ کے جوتے پہنیں گے۔یونیورسٹی اعلامیے کے تحت فیکلٹی اراکین کے لیے بھی نیا ضابطہ لباس متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت وہ  فارمل ڈریس اور بلیک گاؤن پہننے کے پابند ہوں گے، اعلان کردہ ضابطہ لباس پر عمل درآمد 15 مارچ سے کرنا ہو گا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -