جنسی ہراسانی کیس، لارڈ نذیر احمد کو بڑی خوشخبری مل گئی

جنسی ہراسانی کیس، لارڈ نذیر احمد کو بڑی خوشخبری مل گئی
جنسی ہراسانی کیس، لارڈ نذیر احمد کو بڑی خوشخبری مل گئی

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) لارڈ نذیر احمد کو جنسی ہراسگی کے مقدمات میں بری کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کی عدالت نے لارڈ نذیر احمد کو بے گناہ قرار دے دیا۔ جج جیرمی رچرڈسن نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لارڈ نذیر احمد کے خلاف مقدمے نے تین افراد کو مشکلات میں ڈالے رکھا، استغاثہ لارڈ نذیر کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

خیال رہے کہ لارڈ نذیر احمد برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن تھے ۔ گزشتہ برس 14 نومبر کو انہوں نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان کی اہلیہ کی طبیعت خراب ہے۔ بعد ازاں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ ہاؤس آف لارڈز کی 268 صفحات کی انکوائری رپورٹ میں انہیں ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی تاہم انہوں نے ہٹائے جانے سے پہلے ہی رضاکارانہ استعفیٰ دے دیا تھا۔ 

لارڈ نذیر کے خلاف 2017 میں طاہرہ  زمان نامی ایک خاتون نے جنسی ہراسانی کی شکایت  دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ لارڈ نذیر نے ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جسمانی تعلقات قائم کیے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -تارکین پاکستان -اہم خبریں -