اولمپکس گیمز میں تماشائی شرکت کرسکیں گے یا نہیں؟ جاپان کی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اولمپکس گیمز میں تماشائی شرکت کرسکیں گے یا نہیں؟ جاپان کی حکومت نے بڑا فیصلہ ...
اولمپکس گیمز میں تماشائی شرکت کرسکیں گے یا نہیں؟ جاپان کی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن )جاپان نے رواں سال منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلے غیر ملکی شائقین کے بغیر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقابلوں کے دوران صرف ملکی تماشائی شرکت کرسکیں گے۔
غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق کورونا  وائر س کے پیش نظر اولمپکس گیمز  کو ایک سال کے لیے ملتوی کیا گیا تھا جواب رواں سال جولائی کے مہینے میں منعقد ہونگی۔جاپان نے  اولمپکس اور پیرالمپکس کو غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کو کئی ممالک میں کوویڈ-19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب غیر ملکی تماشائیوں کی آمد پر تحفظات ہیں۔

مزید :

کھیل -