امریکہ نے سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں پاکستانی طلبا ءکیلئے بڑااعلان کر دیا

  امریکہ نے سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں پاکستانی طلبا ءکیلئے بڑااعلان کر دیا
  امریکہ نے سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں پاکستانی طلبا ءکیلئے بڑااعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے طلبا ءکے لیے  بڑ ااعلان کر دیا ہے ۔امریکہ کی جانب سے  مزید 500 طلباء کو وظائف دیئے جائیں گے ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس کے مطابق  وظائف کا اعلان پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا۔ نیڈ پرائس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈبلوم نے اعلان اسلام آباد میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہائر ایجوکیشن کی تقریب میں کیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وظائف سے مالی کمزور طلبا ءکی پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں حصول تعلیم میں مدد ہو سکے گی۔ نیڈ پرائس کے مطابق سکالر شپ پروگرام کے تحت امریکا ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے 6 ہزار سے زائد وظائف دے چکا ہے، 60 فیصد سکالر شپس خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دی گئی ہیں۔