کھانے کی وہ چیزیں جو ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھتی ہیں

کھانے کی وہ چیزیں جو ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھتی ہیں
کھانے کی وہ چیزیں جو ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھتی ہیں
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی بلڈ پریشر، جو ہائپرٹینشن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دل کی بیماری کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کی کچھ ایسی اشیاءہیں جن کا استعمال ہمیں اس خطرناک عارضے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
 این ڈی ٹی وی کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ دہی، فیٹی فش(Fatty fish)، چقندر، بیریز(Berries)، ڈارک چاکلیٹ، سبزپتوں والی سبزیاں اور اناج اور دالیں وغیرہ ہائی بلڈ پریشر سے نجات کے لیے بہترین اشیاءہیں۔ ان تمام چیزوں میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بلڈپریشر کو نارمل رکھنے کا کام کرتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق فیٹی فش میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ چقندر میں نائٹریٹس کی بہتات ہوتی ہے اور بیریز طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ وہ غذائی اجزاءہیں جو خون کی نالیوں کو کشادہ کرتے، انہیں نرم رکھتے اور خون کے بہاﺅ کو بہتر بناتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -