خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 فروری تا 2 مارچ 19ہزار سے زائد گیسٹرو کے کیسز رپورٹ ہوئے۔سب سے زیادہ 2 ہزار 591 گیسٹرو کے کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے جبکہ 1913 کیسز چارسدہ اور 1369 کیسز سوات میں رپورٹ ہوئے۔"جنگ " کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گیسٹرو کے 1202، نوشہرہ میں 1086، دیر لوئر میں 1012 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق سانس اور سینے کی بیماریوں کے بھی 8 ہزار367 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مچھروں اور مکھیوں سے پھیلنے والی بیماریوں سے 3 ہزار 845 افراد متاثر ہوئے۔