مرا ہوا”شیر “بھی عدالت میں ن لیگ کے پیچھے ”پڑ “گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنماءمریم نواز کی انتخابی مہم میں شریک سفید نایاب شیر کی موت پر لاہورہائیکورٹ میں دائرمتفرق درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن اور محکمہ وائلڈ لائف کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ یہ درخواستیں فریال گوہر اور قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے کام کرنیوالے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی طرف سے دائر کی گئی تھیں ۔ دوران سماعت درخواست گزار وکلاءنے موقف اپنایا کہ گذشتہ روزن لیگ کی انتخابی مہم میں ساتھ لے جایاگیا سفید نسل کا نایاب شیر بے ہوشی کے بعد دم توڑ گیا، جنگلی جانوروں کا اس طرح کا استعمال غیر قانونی اور غیراخلاقی ہے ، شیر اور انسان دونوں کی زندگی کو خطرات سے دوچارکیا۔ابتدائی سماعت کے بعد چیف جسٹس نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور وائلڈ لائف سے 14جون کو جواب طلب کرلیا۔