فلسطینیوں کے لیے رعائتیں دی گئیں تواسرائیلی وزیراعظم کا استقبال کروں گا،السیسی

فلسطینیوں کے لیے رعائتیں دی گئیں تواسرائیلی وزیراعظم کا استقبال کروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ(این این آئی)مصر کے سابق فوجی سربراہ اور صدارتی امیدوار فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ وہ منتخب ہونے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کا اس وقت تک خیر مقدم نہیں کریں گے جب تک فلسطینیوں کو امن مذاکرات میں رعائتیں نہیں ملیں گی،السیسی نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں اسرائیل کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل ہمیں صرف اسی صورت خوش کر سکتا ہے کہ فلسطینیوں کو کچھ دے،انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو پہلے ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مغربی یروشلم ہو کا قیام تسلیم کرنا پڑے گا،السیسی نے مزید کہا کہ فوجی کارروائی کے دوران زیادہ تر ایسی سرنگیں تباہ کر دی گئی ہیں جو سمگلنگ کا ذریعہ تھیںتاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ کہنے سے انکار کر دیا کہ حماس مصر کی مخالف ہے، صدارتی امیدوار نے کہاکہ میں اہل مصر سے کہنا چاہتا ہوں کہ حماس کے بارے میں خیالات رکھنے کے باوجود ہمار فلسطین سے متعلق موقف متاثر نہیں ہونا چاہیے ۔

مزید :

عالمی منظر -