ایران امریکی جنگی بیڑوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘کمانڈرایرانی بحریہ

ایران امریکی جنگی بیڑوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘کمانڈرایرانی ...

تہران (اے پی پی) ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے کہاہے کہ ایران امریکی جنگی بیڑوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ سپاہ پاسداران کے پاس طاقتور جنگی بیڑا ہے اور اسے کسی بھی امریکی جنگی بیڑے کو تباہ کرنے کیلئے صرف 50سیکنڈ کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ آبنائے ہرمز پر سپاہ پاسداران انقلاب کامکمل کنٹرول ہے اور امریکی جنگی بیڑے ایرانی بحریہ کیلئے بہت آسان ہدف ہیں۔

ایڈمرل علی فدوی نے کہاکہ خلیج فارس میں امریکی بیڑوں اور جنگی جہازوں کی ہمارے سامنے کمزوریوں کا ذکر سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اپنی کتاب میں بھی کیا ہے ۔



مزید : عالمی منظر