شامی حزب اختلاف کا امریکہ سے باغی فورسز کو اسلحہ دینے کا مطالبہ

شامی حزب اختلاف کا امریکہ سے باغی فورسز کو اسلحہ دینے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                          واشنگٹن(آن لائن)شامی حزب اختلاف کے سربراہ احمد الجربا نے صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے امریکا سے ضروری اسلحہ دینے کا مطالبہ کر دیا ۔احمد الجربا نے واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ''حزب اختلاف کی فورسز کو شامی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں کا جواب دینے کے لیے مو¿ثر ہتھیاروں کی ضرورت ہے تاکہ ہم برسرزمین طاقت کے توازن کو تبدیل کرسکیں۔انھوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ بشارالاسد کو شامیوں کی لاشوں پر دوبارہ صدر بننے سے روکے۔انھوں نے شام میں آیندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کو ڈھونگ قراردے کر ان کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ ان میں کامیابی کے بعد تو بشارالاسد کو آئندہ برسوں میں لوگوں کو مارنے کا لائسنس حاصل ہوجائے گا۔احمد جربا ایسے وقت میں واشنگٹن کا دورہ کررہے ہیں جب اوباما انتظامیہ نے اپنی حمایت شامی حزب اختلاف کی قومی کونسل کے پلڑے میں ڈال دی ہے اور امریکی محکمہ خارجہ نے گذشتہ سوموار کو واشنگٹن اور نیویارک میں حزب اختلاف کے دفاتر کو باضابطہ سفارتی درجہ دینے کا اعلان کیا تھا اور اس کے لیے غیر مہلک امداد کی مد میں رقم بڑھا کر 2 کروڑ70 لاکھ ڈالر کردی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -