انڈین پریمیئر لیگ میں آج بنگلور اور پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

انڈین پریمیئر لیگ میں آج بنگلور اور پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

بنگلور (اے پی پی) انڈین پر۱یمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں آج رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔ آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ میں آج جمعہ کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا۔ جس میں رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی یہ میچ بنگلور میں برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔

مختصر فارمیٹ کے ایونٹ میں شامل 8 ٹیمیں جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، سن رائزرز حیدرآباد، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزما ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی