سمر کےمپ میں فزیکل فٹنس کی ٹریننگ کا مرحلہ شروع ہوگیا

سمر کےمپ میں فزیکل فٹنس کی ٹریننگ کا مرحلہ شروع ہوگیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں بہتری کے لئے لئے سمر کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میںجاری رہا کیمپ میں سکریننگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فزیکل فٹنس کی ٹریننگ کا مرحلہ شروع ہوگیا جو کہ کیمپ کے نگران محمد اکرم کی زیر نگرانی میں 18روز تک جاری رہے گا ۔۔ 6دن نیٹ اورفیلڈنگ پریکٹس پر زور دیا جائے گا جبکہ کیمپ کے آخری چار روزکے دوران چار روزہ میچ کا انعقاد کیا جائے گا جو کہ ہر روز صبح سات بجے شروع ہوگا اور بارہ بجے ختم ہوگا ۔ کھلاڑیوں کو دو گروپس پی سی بی پینتھرز اور پی سی بی ٹائگرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔صبح کے وقت ایک گروپ نے جم کیا جبکہ دوسر ے گروپ نے قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کی ۔اسی طرح دوسرے سیشن میں ایک گروپ نے جم کیا جبکہ دوسرے نے قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔ پی سی بی پینتھرز میں احمد شہزاد ،توفیق عمر ،عمران فرحت ،یاسر حمید ،مصباح الحق ،عمر اکمل ،فیصل اقبال ،حارث سہیل ،فواد عالم ،شاہد آفریدی ،سہیل تنویر ،عبدالرحمان ،عاطف مقبول ،عمر گل ، احسان عادل ،ویاب ریاض ،راحت علی ،محمد سمیع ،عدنان اکمل ،اور بابر اعظم جبکہ پی سی بی ٹائگرز میں ناصر جمشید ،شرجیل خان ،شان مسعود ،خرم منظور،یونس خان ،اسد شفیق ،اظہر علی ،صہیب مقصور ،عمر امین ،محمد حفیظ ،انور علی ،ذوالفقار بابر ،رضا حسن ،یاسر شاہ،محمد طلحہ ،محمد عرفان ،بلاول بھٹی ،اعزاز چیمہ ،سرفراز احمد اور محمد سمیع شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی