ویسٹ انڈین بورڈ کا امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے معاہدہ

ویسٹ انڈین بورڈ کا امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے معاہدہ

 کنگسٹن(سپورٹس ڈےسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے امریکہ میں کرکٹ کھیل کی ترقی و فروغ کیلئے امریکہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ طویل مدتی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ دونوں بورڈز کی طرف جاری مشترکہ بیان کے مطابق معاہدے کا مقصد امریکہ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری، انتظامی امور اور کھیل کی مالی حالت کو بہتر کرنا ہے۔ پلان کے مطابق ویسٹ انڈین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت یو ایس اے لیگ اور کلبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔ ویسٹ انڈین بورڈ کے صدر وائیکلف کیمرون نے کہا کہ ہم امریکہ میں کرکٹ کی گراس روٹ لیول ترقی و فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی