ٹیوٹا آج سے لاہور میں دوروزہ ہنرمیلے کا انعقاد کرے گی

ٹیوٹا آج سے لاہور میں دوروزہ ہنرمیلے کا انعقاد کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر):ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)اپنے اداروں میں زیر تربیت نوجوانوں میںفنی تربیت کی اہمیت اور ہنر مندی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے 9اور 10مئی کو پر ل کانٹی نینٹل ہوٹل میں دو روزہ ہنر میلے کا انعقاد کر رہی ہے ۔نمائش کے دوسرے روز ( 10مئی کو) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف مہمان خصوصی ہونگے ۔ جرمن ادارے جی آئی زیڈکے تعاون سے منعقد کئے جانے والے دوروزہ ہنر میلہ میں ٹیوٹا اداروں میں زیر تربیت ہنر مند لڑکے لڑکیوںکے تیار کردہ پراجیکٹس کو نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔ٹیوٹا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ہنر میلہ میں چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صنعتکار ، غیر ملکی سفا زیر تعلیم لڑکے اور لڑکیوں کو مدعو کیا جا رہا ہے تاکہ ان میں فنی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں شعور اور آگہی پیدا ہو۔ٹیوٹا حکومت پنجاب کے مشن کے مطابق صوبہ بھر میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور ہنر میلے کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ ہنر میلے کے ذریعے عوام ، کاروباری طبقہ اور خصوصا سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو ٹیوٹا کے فنی تعلیمی اداروں میں پیشہ ورانہ تعلیم کے بارے میں آگاہی ہو۔صنعتکار اور عوام ٹیوٹا کے فنی تعلیمی اداروں سے تیار کردہ مصنوعات کو دیکھیں اور سکولوں کے بچوں میں فنی تربیت کے زیور سے آراستہ ہونے کا رحجان پیدا ہو اور نوجوان نسل مختلف شعبوں میں فنی مہارت حاصل کر کے ملک کی تعمیر اور معاشی ترقی میں اپنا اہم کردار اداکرسکیںکیونکہ فنی تعلیم کا حصول موجودہ صدی کا تقاضہ بن چکاہے۔

مزید :

کامرس -