ڈیو واٹمور افغانستان، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کو تربیت دینگے

ڈیو واٹمور افغانستان، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کو تربیت ...

دبئی(سپورٹس ڈیسک) سابق پاکستانی کوچ ڈیو واٹمور آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ایسوسی ایٹ ممالک افغانستان، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کو تربیت دیں گے۔ واٹمور نے بطور ایڈوائزر آئی سی سی ہائی پرفارمنس پروگرام کو جوائن کر لیا ہے۔ واٹمور اس سے قبل پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکن ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز 14 مئی سے سکاٹ لینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ہائی پرفارمنس سپورٹ سٹاف فورم سے کریں گے، واٹمور یہاں پر چاروں ٹیموں کے کوچز سے ملاقات بھی کریں گے۔ واٹمور نے اپنے بیان میں کہا کہ لیڈنگ ایسوسی ایٹ ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہوئی اور میں اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کیلئے سخت محنت کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی