نظر کے لئے ’کافی‘انتہائی مفید

نظر کے لئے ’کافی‘انتہائی مفید
نظر کے لئے ’کافی‘انتہائی مفید
کیپشن: coffee

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (بیورورپورٹ) کام کے دوران تھکاوٹ کو دور کرنے اور چاق و چوبند ہونے کیلئے آپ کافی کا کپ تو پیتے ہوں گے لیکن اگر آپ کو آنکھوں کی تھکاوٹ یا دھندلاہٹ محسوس ہو تو بھی کافی کا ایک کپ ضرور پی لیں۔ امریکہ کی کارنئل یونیورسٹی کی ایک تحقیق میںکافی کے اس نئے کرشمے کا انکشاف ہوا ہے کہ یہ آپ کی نظر کی حفاظت کرتی ہے اور گلوکوما، ذیابیطس اور بڑھاپے کی وجہ سے آنکھ کے ریٹینا کو ہونے والے نقصان کو روکتی ہے۔ یہ دریافت اس وقت اتفاقاً ہوگئی جب سائنسدان کافی میں موجود اینٹی آکسی ڈنٹ مادوں پر تحقیق کررہے تھے۔ تحقیق میں شامل سینئر سائنسدان چینگ وائی لی نے بتایا کہ ریٹینا آنکھ کے پچھلے حصہ میں موجود ایک باریک پرت ہوتی ہے جس کے اوپر روشنی پڑتی ہے تو میں چیزیں نظر آتی ہیں۔ اس سے پہلے کی تحقیق یہ ثابت کرچکی ہے کہ کافی پراسٹیٹ کے کیسز، ذیا بیطس اور الزائمر جیسی بیماریوں میںبھی مفید ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -