ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان

ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان

الفجیرا (اے پی پی) آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ ایران کے حسین وفائی ٹاپ سیڈ مقرر ہو گئے۔ چار پاکستانی کیوئسٹس بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ چیمپئن شپ 10 مئی سے الفجیرا، متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گی جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے 79 ٹاپ کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔ ایونٹ میں شریک کیوئسٹس کو 16 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کے محمد حارث ندیم کو گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، لیبیا، ایران اور ویلز کے کیوئسٹس کے ساتھ رکھا گیا ہے، پاکستان کے محمد ماجد علی گروپ جی میں جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، سکاٹ لینڈ اور بیلجیئم کے کیوئسٹس کے خلاف قسمت آزمائی کریں گے، پاکستان کے محمد فہیم کو گروپ جے میں پولینڈ، متحدہ عرب امارات، برازیل اور لیبیا کے کیوئسٹس کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ پاکستان کے حمزہ اکبر گروپ کے میں ہانگ کانگ، کینیڈا، لیبیا اور آئرلینڈ کے کیوئسٹس کے مدمقابل ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی