رواں سال امریکی معیشت کے فروغ میں خاصی تیزی آئے گی

رواں سال امریکی معیشت کے فروغ میں خاصی تیزی آئے گی

 واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کے مرکزی بینک کی سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں اس سال معیشت کے فروغ میں خاصی تیزی آئے گی، جس کے باعث بے روزگاری مرحلہ وار کم ہوتی جائے گی۔امریکی فیڈرل رِزرو کی سربراہ، جینٹ ییلن نے گزشتہ روز کانگریس کی ایک اہم کمیٹی کی سماعت کے دوران بتایا کہ خراب موسم سرما کے بعد معیشت پھر سے بحال ہو رہی ہے، جب کہ اس سال کے اوائلی تین ماہ کے دوران امریکی معیشت میں افزائش کے رجحان میں مندہ رہا۔ا±نھوں نے بتایا کہ معیشت میں اِس حد تک بہتری آ چکی ہے کہ مرکزی بینک افزائش کو مصنوعی طور پر فروغ دینے لیے خریدے جانے والے کچھ بانڈز کی خرید میں مرحلہ وار کمی لاتا جا رہا ہے۔

ییلن نے کہا ہے کہ مرکزی بینک سود کی شرح کو کم رکھنے کی پالیسی جاری رکھے گا۔ا±نھوں نے کہا کہ افراط زر دو فی صد کی شرح سے نیچے ہے، جس کے بارے میں کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ معشیت کے فروغ کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔محکمہ خزانہ کی سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ جغرافیائی اور سیاسی تناو¿ یا امریکی ہاو¿سنگ مارکیٹ میں مزید مسائل پیدا ہونے کی صورت میں، بحالی کے کام کو دھچکہ لگ سکتا ہے۔

مزید : کامرس