رواں مالی سال میں کامرس ڈویژن کے 4منصوبوں کیلئے 59کروڑ 45لاکھ روپے کے فنڈز جاری

رواں مالی سال میں کامرس ڈویژن کے 4منصوبوں کیلئے 59کروڑ 45لاکھ روپے کے فنڈز ...

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بابندی و ترقی نے رواں مالی سال میں کامرس ڈویژن کے 4منصوبوں کیلئے 59کروڑ 45لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال 2013-14ءمیں کامرس ڈویژن کیلئے 84کروڑ 10لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پاکستان انسی ٹیوٹ آف ٹریڈڈیوپلمنٹ اسلام آباد کیلئے 8کروڑ 60لاکھ روپے پاکستان سکول آف فیشن اینڈ ڈیزائنگ کیلئے 5کروڑ روپے اور ایلیسو سنٹر لاہور میں ترقیاتی کاموں کیلئے 45کروڑ 85لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

مزید : کامرس