8ویںرائل پام ایمچور گولف چیمپئن شپ ٹیم ٹرافی اور چیلنج چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

8ویںرائل پام ایمچور گولف چیمپئن شپ ٹیم ٹرافی اور چیلنج چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)8ویںرائل پام ایمچور گولف چیمپئن شپ ٹیم ٹرافی اور چیلنج چیمپئن شپ آج سے رائل پام گولف کورس میں شروع ہوگی ۔رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب کے جنرل مینجر عمر میر نے ڈائریکٹر میڈیا خواجہ پرویز کے ،ہمراہ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں پورے ملک سے گولف کلب حصہ لیں گے جبکہ میجر کلب جن میں لاہور جمخانہ ،لاہور گیریژن اور رائل پام وغیرہ کی دو دو ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 130گولفرز حصہ لیں گے ۔نامور کھلاڑیوں میں علیم الرحمان ،تیمور خان ،عدنان خان ،ذولفقار علی ،عاشق حسین ،ساجد خان ،زہیب آصف سردار مراد ،سمیر افتخار ،ولید زبیر ،فخر امام ،شفیق بھٹی ،کرنل آصف مہدی ،کرنل محمد شفیع ،محسن ظفر ،عمر سلامت اور دیگر شامل ہیں ۔مذکورہ ٹورنامنٹس میں پام ٹیم ٹرافی ،گراس کپ ،نیٹ چیلنج شیلڈ اور لیڈیز کا ایونٹ شامل ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی