پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 میچ ، گجرات نے منڈی بہاو¿الدین کو شکست دےدی

پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 میچ ، گجرات نے منڈی بہاو¿الدین کو شکست دےدی

مریدکے(نامہ نگار) پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19سیالکوٹ ریجن کے اہم میچ میں ضلع گجرات نے منڈی بہاو¿الدین کو ایک اننگز اور135رنز سے شکست دے کر ریجنل چیمپئن بننے کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ گجرات کے 14سالہ کھلاڑی حمزہ شیراز نے شاندار سینچری سکور کرکے اپنی ٹیم کو یکطرفہ فتح دلا دی۔ ظہورالہی اسٹیڈیم گجرات میں کھیلے جانے والے دو روزہ میچ کے پہلے دن منڈی بہاو¿الدین کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر ان کی ٹیم 102رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ شاہ بران48 اور دلاور امتیاز 13رنز بنا کر نمائیاں رہے۔ گجرات کی طرف سے فاسٹ باو¿لریاسین ریاض نے پانچ، سپنر ذیشان عباس نے تین جبکہ فیصل منیر نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ جواب میں منڈی بہاو¿الدین کی کمزور فیلڈنگ کے باعث گجرات کی ٹیم نے59.3اووروں میں9وکٹوں کے نقصان پر322رنز بنا کر اپنی اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ گجرات کے چودہ سالہ اوپنر کھلاڑی حمزہ شیراز نے15چوکوں اور 2چھکوں کی مد دسے 118، محمد فیصل نے 41، عاصم اکبر40 اور عقیل فخر24رنز بنا کر نمائیاں رہے۔ اپنی دوسری اننگز میں منڈی بہاو¿الدین کی ٹیم 220رنز کا خسارہ پورا کرنے کی کوشش میں19.5اووروں میں 85رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نعمان آفتاب32،توقیر عباس 22اور نعمان اعجاز23رنز بنا کر نمائیاں رہے گجرات کی طرف سے دائیں ہاتھ کے سپنر ذیشان عبا س نے 23رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر میچ میں9وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایک ایک وکٹ فیصل منیر اور کپتان ساجد محمود کے حصے میں آئی۔ اس میچ میں مکمل کامیابی کے بعد سیالکوٹ ریجن میں ضلع گجرات کے چیمپئن بننے کے امکانا ت روشن ہو گئے ہیں۔ گجرات اور ضلع گوجرانوالہ کے درمیان ریجنل چیمپئن کے لیے آخری میچ13اور14مئی کو کھیلا جائے گا۔اس میچ میں احتشام الحق اور عابد نقوی نے امپائرنگ جبکہ سجاد الحسن نے آفیشل سکورر کے فرائض سر انجام دیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی