آٹھ ٹانگوں والے بکری کے بچے نے کسان کے ہوش اڑا دئیے

آٹھ ٹانگوں والے بکری کے بچے نے کسان کے ہوش اڑا دئیے
آٹھ ٹانگوں والے بکری کے بچے نے کسان کے ہوش اڑا دئیے

  

شکاگو (بیورورپورٹ) جب کسی کسان کی بکری پیارے پیارے میمنوں کو جنم دیتی ہے تو اس کی خوشی کی انتہا نہیں رہتی لیکن مشرقی یورپ کے ملک کروشیا کے ایک کسان کی بکری نے ایک ایسے میمنے کو جنم دیا ے کہ جسے دیکھ کر خوش ہونے کی بجائے بیچارے کسان کے ہوش ہی اڑ گئے۔ زوران پاپارک نامی یہ کسان اپنی پسندیدہ بکری کے ہاں میمنوں کی پیدائش کا منظر تھا۔ یہ بکری ہر دفعہ تین میمنوں کو جنم دیتی تھی اور اس دفعہ بھی یہی امید تھی۔ لیکن جب پیدائش کا وقت آیا تو ایک عجیب الخلقت چیز اس کسان کے سامنے تھی۔ بکری نے ایک ایسے میمنے کو جنم دیا کہ جس کی ٹانگیں چار کی بجائے آٹھ تھیں اور اس میں نر اور مادہ دونوں کی خصوصیات موجود تھیں۔ بیچارے کسان کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا اور اس نے حواس باختہ ہوکر فوراً ہمسائے کو آوازیں دیں تاکہ تصدیق کرسکے کہ کہیں وہ پاگل تو نہیں ہوگیا۔ ماہرین حیوانات کا کہنا ہے کہ دراصل اس میمنے کے اضافی اعضاءاس کے جڑواں میمنے کے جسم کے حصے ہیں جو کہ علیحدہ میمنے کے طور پر پیدا ہونے کی بجائے اس کے جسم سے جڑ گیا تھا۔

مزید : تفریح