امارات ایئر لائنز کا گزشتہ سال 887 ملین ڈالر منافع کے حصول کا اعلان

امارات ایئر لائنز کا گزشتہ سال 887 ملین ڈالر منافع کے حصول کا اعلان

دبئی (اے پی پی) امارات ایئر لائن نے گزشتہ سال میں 887 ملین ڈالر منافع کے حصول کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات ایئر لائن نے کہا ہے کہ انہیں 2013ءمیں 2012ءکے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ 887 ملین ڈالر منافع حاصل ہوا ہے جوکہ ان کو ایندھن کے اخراجات میں کمی اور مسافروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے حاصل ہوا ۔ امارات کے مطابق ان کو 2013ءمیں 3.3 ارب درہم (887 ملین) خالص منافع حاصل ہوا جوکہ 2012ءمیں 622 ملین ڈالر تھا۔



مزید : کامرس