سنوکر کا کھیل حکومتی عدم توجہ کا شکار کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے کوئی با قاعدہ اکیڈمی نہیں

سنوکر کا کھیل حکومتی عدم توجہ کا شکار کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے کوئی با قاعدہ ...

                                 لاہور( افضل افتخار) پاکستان میں ہر کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کمی ہے تو اس کو منظر عام پر لانے کے لئے اقدامات بروئے کار لانے کی بلاشبہ پاکستان نے ہر کھیل میں پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ہر کھیل میں نامور کھلاڑیوں نے اپنا نام نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ انٹرنیشنل سطح پر بھی بلند کیا ہے سنوکر اینڈ بلیئرڈ کا کھیل بہت قدیم کھیل ہے اور اس کھیل میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بھی بہت دلچسپی لیا کرتے تھے لیکن افسوس کی بات اس کھیل کو کھیلنے والے تو پاکستان میں آج بھی ہیں لیکن اس کھیل کو فروغ دینے والا کوئی نہیں ہے پاکستان میں اس کھیل میں جن نامور کھلاڑیوں نے نام پیدا کیا ان میں محمد یوسف اور فرحان مرزا کا نام قابل ذکر ہے انہوں نے انٹرنیشنل سطح پر منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس میں ملکی نام بلند کیا اس وقت بھی سنوکر اور بلیئرڈ مختلف علاقوں میں کھیلا جارہا ہے جہاں لوگ اس کھیل میں بے پناہ دلچسپی لیتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس کھیل کے لئے ملک میں کوئی باقاعدہ اکیڈمی نہیں ہے جہاں پر اس کھیل کے بارے میں باقاعدہ تربیت کا اہتمام کیا جائے تاکہ اس کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے میں مدد مل سکے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی