ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل کی حکومت عملی بنائیں گئے یونس وقار

ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل کی حکومت عملی بنائیں گئے یونس وقار ...

                      لاہور(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے نو منتخب ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ اپنے اوپر تنقید کیلئے بالکل تیار ہوں ، تنقید کرنے والے پہلے اس بات کو سمجھ لیں کہ باقاعدہ ایک سسٹم کے تحت درخواست دی اور پھر منتخب ہوکر کوچ منتخب ہوا ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بورے والا ایکسپریس کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کسی کھلاڑی سے کوئی اختلاف نہیں چھوٹے موٹے اختلاف ہر جگہ ہوتے ہیں کوشش ہوگی پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلوں ۔ ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ اپنے اوپر تنقید کیلئے بالکل تیار ہوں باقاعدہ سسٹم کے تحت درخواست دیکر ہیڈ کوچ بنا ہوں پی سی بی کے آئین میں سلیکشن کیلئے باقاعدہ ایک قانون بنا ہے جس کے ذریعے میری سلیکشن ہوئی ہے مگر میں اپنے اوپر تنقید کیلئے بالکل تیار ہوں اور اس کا جواب اپنی کارکردگی سے دونگا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں ان کو نہیں دوہرایا جائے گا سبق سیکھ کر مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی ماضی کے مقابلے میں زیادہ تجربے کے ساتھ واپس آیا ہوں انہوں نے کہا کہ بقیہ آفیشل سٹاف ملکی اور غیر ملکی دونوں پرمشتمل ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی