حاملہ خواتین کے لئے کھانا کھاتے ٹی وی دیکھنا خطرناک

حاملہ خواتین کے لئے کھانا کھاتے ٹی وی دیکھنا خطرناک
حاملہ خواتین کے لئے کھانا کھاتے ٹی وی دیکھنا خطرناک
کیپشن: woman

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (بیورورپورٹ) ماں بچے کیلئے پہلی درسگاہ ہوتی ہے اور ماں کی شخصیت کی بنیاد پر ہی بچے کی شخصیت کی تعمیر ہوتی ہے۔ لیکن ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ماں کی عادات اور رویہ بچوں کی جسمانی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ماں کی عادات اور رویہ بچوں کی جسمانی صحت اور ساخت کو بھی براہ راست متاثر کرتا ہے۔ نیویارک یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر میسیوٹو اور ان کے رفقاءنے اپنی تحقیق میں پتا چلایا ہے کہ وہ حاملہ خواتین جو کھانے کے دوران ٹی وی بھی دیکھتی ہیں ان کے بچوں میں موٹاپے کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ ایسی حاملہ خواتین جو کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھتی ہیں ان میں اپنے بچوں کے ساتھ کھانے کے دوران ٹی وی دیکھنے کی شرح 5 گنا زیادہ ہے اور جب یہ خواتین ننھے بچوںکو ان کی خوراک دے رہی ہوتی ہیں تو اکثر انہیں پتا نہیں چلتا کہ وہ بچوں کو ان کی ضرورت سے زیادہ کھلا رہی ہیں۔ ڈاکٹر میسیٹو کا کہنا ہے کہ اگر مائیں حمل کے دوران اس بات کی احتیاط کریں کہ وہ کھانا کھانے کے وقت ٹی وی نہ دیکھیں تو یہ عادت انہیں اور ان کے ہونے والے بچوں کیلے فائدہ منت ثابت ہوگی۔ ان کے بچے کھانے کے ساتھ ٹی وی دیکھنے کی عادت سے محفوظ رہیں گے اور اس طرح ننھے بچوں میں موٹاپے کی بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -