لاہور سٹاک مارکیٹ
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںجمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر95کمپنیوں کا کاروبارہوا۔19کمپنیوں کے حصص میں اضافہ15کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ61کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس21.13پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5277.29 پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل10لاکھ82 ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز21لاکھ13 ہزار 900 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں نیشنل بنک آف پاکستان کے1لاکھ63 ہزار500حصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے1لاکھ37 ہزار حِصص۔ جبکہ بائیکو پٹرولیئم لمیٹڈ کے1 لاکھ27ہزار500حِصص فروخت ہوئے۔
آج سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت10.25روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.14روپے کم ہو گئی۔