ٹیکنالوجی موٹا بھی کرسکتی ہے

ٹیکنالوجی موٹا بھی کرسکتی ہے
ٹیکنالوجی موٹا بھی کرسکتی ہے
کیپشن: technology

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (بیورورپورٹ) آپ کا سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کمپیوٹر آپ کیلئے کیا کیا نہیں کرسکتا؟ یہ آپ کو موٹا بھی کرسکتا ہے، یعنی یہ آپ کے اچھے کام ہی نہیں کرتا بلکہ آپ کے علم میں لائے بغیر ایسے کام بھی کرسکتا ہے کہ جو آپ کیلئے اچھے نہیں۔ امریکہ میں ایک تحقیق کے دوران مزے مزے کے کھانے بیچنے والی بڑی بڑی کمپنیوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ اپنے سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کمپیوٹر کے ذریعے کھانے کا آرڈر دیتے ہیں وہ عام فون پر آرڈر دینے والوں سے کہیں زیادہ کھانے منگواتے ہیں۔ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پیزا بنانے والے نیٹ ورک ”ڈومینوز“ کے نمائندوں نے بتایا کہ امریکہ میں ان کی 40فیصد کمائی آن لائن آرڈر دینے والوں سے ہوتی ہے۔ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ جب آپ آرام سے اپنے صوفے پر دراز ہوکر سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کمپیوٹر پر کھانوں کی فہرست دیکھ رہے ہوتے ہیں تو آپ زیادہ تفصیل کے ساتھ اور نئے نئے کھانوں کی معلومات بھی لیتے ہیں اور نتیجتاً زیادہ، نئے اور اضافی کھانے بھی منگوالیتے ہیں۔ جبکہ فون پر آرڈر دینے والے ان تفصیلات میں نہیں جاتے اور اپنے روایتی کھانے کا ہی آرڈر دیتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -