آئی ایس آئی پر الزامات : جیو نیوز کی نشریات معطل کئے جانے کا امکان

آئی ایس آئی پر الزامات : جیو نیوز کی نشریات معطل کئے جانے کا امکان
آئی ایس آئی پر الزامات : جیو نیوز کی نشریات معطل کئے جانے کا امکان

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ایجنسی پر جیو نیوز کے الزامات کے حوالے سے پیمرا کا اہم اجلاس آج ہو گا جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے ۔مقامی میڈیا کو مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جیو نیوز کی طرف سے آئی ایس آئی کے میڈیا ٹرائل کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر اقدامات کیلئے پیمرا کا ہم اجلاس آج متوقع ہے جس میں جیو کے خلاف پیمرا آرڈیننس 30کے تحت کارروائی کا فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے. ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں جیو نیوز کی نشریات معطل کئے جانے کافیصلہ ہوسکتاہے جبکہ پیمرا قوانین کے تحت وزارت داخلہ کو جیو گروپ کی سیکیورٹی کلیئرنس کی تجویز دی جائے گی، ایک امکان جیو نیوزکا لائسسنس معطل کئے جانے کا بھی ہے اور جیو نیوز پر جرمانے ،فوجداری کارروائی کی تجویز بھی پیش کی جا سکتی ہے.

مزید : قومی /Headlines