آدمی حادثاتی طور پر بطخ کے بچوں کی ماں بن گیا
نیویارک (بیورورپورٹ ) امریکہ میں ایک شخص حادثاتی طور پر بطخ کے 13بچوںکی ماں بن گیا۔ عمومی طور پر انڈوں سے نکلتے ہی بچے جس کو دیکھتے ہیں اسے ماں کے طور پر شناخت کر لیتے ہیں اور بطخ کے ان بچوں نے جب آنکھ کھولی تو سامنے مذکورہ شخص ہی موجود تھا۔ چوزوں کی ماں مر چکی تھی جس کے باعث رِک نے 13انڈوں کو اٹھا کر انکیوبیٹر (برقی حرارت سے پرندوں کے بچے نکالنے کی مشین) میں رکھ دیا۔ انڈوں سے باہر نکلنے کے بعد بچوں نے رِک کو دیکھا اور اسے اپنی ماں بنا لیا۔ رِک نے اس تمام واقعہ کو ایک ویڈیو کے ذریعے محفوظ کیا اور یوٹیوب پر ڈال دیا، اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 28 ہزار ناظرین دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں رِک کہتا ہے کہ ان بچوں کی ماں دوبارہ کبھی نہیں آئے گی تو میں ہی ان کو مامتا کا پیار دینے کو تیار ہوں۔ 30 سکینڈ پر مشتمل اس ویڈیو کلپ میں رِک کے گرد چوزوں کے پر بکھرے ہوئے ہیں اور وہ ان کے ساتھ گھل مل رہا ہے۔