گرلز ہائی سکول کسٹم کالونی کے اساتذہ وطالبات کا مطالعاتی دورہ

گرلز ہائی سکول کسٹم کالونی کے اساتذہ وطالبات کا مطالعاتی دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ کسٹم کالونی‘وا لٹن روڈ‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے جامعہ جیلانیہ رضویہ‘ نادر آباد‘ بیدیاں روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز‘ ڈیفنس روڈ‘ چوہنگ‘ لاہور‘ الائیڈ سکول‘ کلاسک کیمپس‘ ہربنس پورہ‘ لاہور‘© گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ چوک نوناریاں‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ شادیوال رکڑ‘ ڈوبن پورہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ فیض پور خورد‘ شاہدرہ اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ فیض پور خورد‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔

 ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 580تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4