پنجاب کے کسی بھی شہر میں تعلیمی بائیکاٹ نہیں ہوگا، غلام محی الدین

پنجاب کے کسی بھی شہر میں تعلیمی بائیکاٹ نہیں ہوگا، غلام محی الدین

لاہور ( پ ر) پنجاب کے کسی بھی شہر میں تعلیمی بائیکاٹ نہیں ہوگا اساتذہ دلجمعی سے اپنے فرائضِ منصبی اداکریں اس بات کا فیصلہ پنجاب ٹیچرز یونین کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا کل پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے نہیں بلکہ چند مفاد پرست عناصر صرف اپنی سیاست بچانے کی خاطر تعلیمی ماحول خراب کرنے کے درپے ہیں چند شرپسند عناصر ذاتی مفاد کی خاطر احتجاج کی کالیں دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر حافظ غلام محی الدین نے آج مقامی سکول میں یونین کی مر کزی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کاشف شہزاد چوہدری مرکزی سیکر ٹری جنرل پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب نے کہا کہ اساتذہ پنجاب حافظ غلام محی الدین کی قیادت میں متحد ہیں مر کزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مر کزی سیکرٹری جنرل کاشف شہزاد چوہدری، سینئر نائب صدر محمد نجیب پا شا،ملک افضل لاہم، رانا محمد اسلم ساغر ، محمد ریاض دھار یوال،محمد اصغر کاہلوں، میاں طارق سلطان گورایا، حاجی مشتاق احمد ہرل،محمد نواز شاکر ، قمر منیر مرالی، سید قیصر عباس بخاری ،مسز سیما ظفر،مسز شازیہ ، مہوش فاطمہ ، عنصر رضا کے علاوہ محمد بشیر و ڑائچ نے شرکت کی ۔

شرکا اجلا س نے نئے سال کے بجٹ میں اساتذہ کی تنخواہوں میں شامل تمام ایڈہاک ر یلف ضم کر کے پے سکیل ریوائز کرنے، میڈیکل الاﺅنس کی بجائے ہیلتھ انشورنس کا اجراءکرنے ، تنخواہوں میں 100% اضا فہ ، ہاوس رینٹ میں اضافہ ،آ ئی ٹی ٹیچرزکے کمپیوٹرالاونس کا اجراکے مطا بات بھی پیش کیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4