یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا89واں اجلاس
لاہور( جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا89واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر میجر جنرل(ر) پروفیسر محمد اسلم کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے لیے مقالہ جات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میںجن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیااُن میںسجاد اﷲ پی ایچ ڈی ہیومن جنیٹکس، رخسانہ شاہین عمر ایم فل بائیوکیمسٹری، ڈاکٹر عائشہ حمید ایم فل ہیماٹولوجی، عامر جمال گوندل ایم فل مائیکروبیالوجی، ڈاکٹر تیمور عاشق ایم فل مائیکرو بیالوجی، ڈاکٹر ذیشان احمد قریشی ایم فل مائیکرو بیالوجی، ڈاکٹر فروا بتول شمسی ایم فل ماربڈ اناٹومی، ڈاکٹر رخسانہ کوثر ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر طاہرہ جہانگیر ایم فل فارما کولوجی، ڈاکٹر صائمہ مختار ایم فل فزیالوجی، ڈاکٹر عبدالنثار ایم ایس جنرل سرجری اور ڈاکٹر امین اﷲ ایم ایس یورولوجی شامل تھے اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئے35 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی