سندس فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا گیا

سندس فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا گیا

لاہور(پ ر) سندس فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام لاہور چیمبر آف کامرس میں معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور میڈیا کی بڑی تعداد کے ہمراہ تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد عوام الناس کو تھیلیسیمیا جیسی خطرناک بیماری کی وجوہات اور روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور اس مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا مزید اس بات کا یقین دلانا تھا کہ وہ معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں۔ تقریب میں موجود مہمان خصوصی اقبال بیگ چغتائی اور اُن کی اہلیہ ، ندیم ظہور، ندیم ضیائ، عامر رشید، مسز عالیہ اسد ، شاہد رشید ، طارق حمید اور ارشد ناصر نے اظہار خیال کیا کہ معاشرے سے تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لئے اگر ہر شخص اپنے وسائل اور اپنی حیثیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے تو وہ دن دور نہیں جب اس بیماری کو پاکستان سے ختم کیا جاسکے۔ مزید یہ کہ جہاں یہ امر باعث دکھ ہے کہ بے شمار معصوم بچے خون اس مہلک بیماری کا شکار ہیں تو وہیں پر منو بھائی کی قیادت میں سندس فاﺅنڈیشن کا کردار قابل ستائش ہے کہ پنجاب کے آٹھ مختلف شہروں میں سندس فاﺅنڈیشن تمام مریضوں کو مفت علاج و معالجہ فراہم کررہی ہے ۔ منو بھائی، یٰسین خان، سہیل احمد(عزیزی) اور سہیل وڑائچ صاحب کی قیادت میں سندس فاﺅنڈیشن کا یہ فلاحی مشن پاکستان کے فلاحی منصوبوں کے لئے ایک عظیم جہاد ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے ایکٹنگ پریزیڈنٹ کاشف انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے مریضوں، انکے لواحقین اور دیگر مہمان خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ لاہور چیمبر آف کامرس اور اس سے وابستہ تمام لوگ سندس فاﺅنڈیشن کی ہر ممکن امداد جاری رکھیں گے تاکہ وطن عزیز تھیلیسیمیا ہیمو فیلیاءاور بلڈ کینسر کے خلاف جاری مشن کو کامیاب کیا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4