پرنسپل ڈاکٹر شازیہ قریشی کی تقرری کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل واپس

پرنسپل ڈاکٹر شازیہ قریشی کی تقرری کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل واپس

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کے اسسٹنٹ پروفیسر سمیع عزیر، شہباز چیمہ و دیگر نے لاءکالج کی پرنسپل ڈاکٹر شازیہ قریشی کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر تقرری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی قبل ازیںلاہور ہائیکورٹ لاہور کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے سلیکشن بورڈ کے خلاف کوئی بھی بے قاعدگی اور کسی قسم کا تعصب ثابت نہ ہونے پر لاءکالج کے چار اسسٹنٹ پروفیسرز کی رٹ پٹیشن خارج کر دی تھی تفصیلات کے مطابق لاءکالج کے اسسٹنٹ پروفیسر سمیع عزیر، نواز ڈوگر، افتخار احمد تارڑ اور شہباز احمد چیمہ نے یونیورسٹی لاءکالج ایسوسی ایٹ پروفیسر کے سلیکشن بورڈ کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی کہ ڈاکٹر شازیہ قریشی کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی جا رہی ہے جس پر عدالت عالیہ نے عارضی حکم امتناعی جاری کیا تھا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4