پولیس کی تحویل سے محبوس شہری آزاد ، سی سی پی او لاہورکو ایس ایچ او کےخلاف انکوائری کا حکم

پولیس کی تحویل سے محبوس شہری آزاد ، سی سی پی او لاہورکو ایس ایچ او کےخلاف ...

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد علی نے حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی تحویل سے محبوس شہری کو آزاد کرواتے ہوئے سی سی پی او لاہورکو ایس ایچ او کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے فاضل جج نے سی سی پی او لاہور کومزیدہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف ایس ایس پی عہدہ کے حامل افسر کو انکوائری افسر مقرر کرکے انکوائری کروائی جائے ۔فاضل عدالت میں نسیم اختر نے دئر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ نے نور محمد نامی شہری کو غیر قانونی اپنی قید میں رکھا ہواہے جس کے بعد عدالتی بیلف نے مذکورہ تھانہ میں چھاپہ مار کر شہری کو برآمد کروایااور عدالت کے روبرو پیش کردیا۔پولیس شہری کو حراست میں رکھنے کے حوالے سے عدالت میں کوئی ٹھوس جواب نہ دے سکی جس کے بعد فاضل جج نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4