کرہ ارض کے وجود میں آنے کی منظر کشی

کرہ ارض کے وجود میں آنے کی منظر کشی
کرہ ارض کے وجود میں آنے کی منظر کشی
کیپشن: universe

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(بیورونیوز ) محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے کائنات کے ارتقاءکی اب تک سب سے زیادہ مکمل بصری بناوٹ بنا ڈالی۔ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پہلی کہکشائیں پوشیدہ اور پراسرار سیاہ مادہ کے گرد قائم ہوئیں۔ نیچر(فطرت) جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کائنات کے ارتقاءکو اتنی وسعت اور واضح طور پر دکھایا گیا ہے۔ یہ بناوٹ کائنات کے ارتقا کے بارے میں ابھرتے ہوئے نظریات کی جانچ کے لئے نہایت سود مند خیال کی جا رہی ہے۔ کہکشاﺅں کی تشکیل پر تحقیق کرنے والے دنیا کے معروف پروفیسر رچرڈ ایلس نے اس بناوٹ کو شاندار قرار دیا ہے۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے بعد ہم ستاروں اور کہکشاﺅں کی تشکیل اور سیاہ مادہ سے ان کے تعلق کے بارے میں بہت کچھ جان سکیں گے۔ پروفیسر رچرڈ ایلس کے علاوہ پروفیسرکارلس فرینگ سمیت دیگر ماہرین نے بھی اس کامیابی کو سراہا ہے اور کائنات کی کھوج سے متعلق انتہائی اہم قرار دیا ہے۔