لاہور سمیت متعدد شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت متعدد شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
لاہور سمیت متعدد شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں دن کے وقت سورج نے اپنا آپ دکھایا۔ رات کو بادلوں نے گرمی کو مار بھگایا۔ پہلے آندھی چلی، پھر بادل گرجے اور پھر رم جھم، رم جھم ہونے لگی۔ آسمان سے پانی برسا تو گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلیں تو موسم مزید سہانا ہو گیا۔ ساہیوال، حجرہ شاہ مقیم، رینالہ خور منڈی صادق گنج، وہاڑی اور دیر بالا میں بھی شام کے وقت مٹی کے طوفان کے بعد بادل جم کر برسے۔ محکمہ موسمیات نے رات اور دن کے وقت راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ رواں ہفتے موسم غیر متوازن رہنے اور مئی کے دوران مزید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں