جائیداد ہتھیانے والے بھائی کےخلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ملتوی

جائیداد ہتھیانے والے بھائی کےخلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ...

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج نے جعلسازی سے وراثتی جائیداد ہتھیانے والے بھائی کے خلاف بہن کی طرف سے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت14مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔فاضل عدالت میں سبزہ زار کی رہائشی سلمیٰ عبدالعزیز ی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائلہ کے بھائی محمد سلیم نے بجلی کا میٹر لگوانے کے بہانے دھوکہ دہی سے اس سے اسٹامپ پیپر پر دستخط کر وا کر وارثتی جائیداد اپنے نام کروالی ہے جس کے بعد سائلہ کے علم میں آنے پراس نے اپنے بھائی سے اس بابت استفسار کیا تو اس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسے خاموش رہنے کو کہا لہٰذا عدالت قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے جس پرعدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4