ملک کی سلامتی کے حوالے سے پاک فوج کے اقدام کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اسماعیل نقشبندی

ملک کی سلامتی کے حوالے سے پاک فوج کے اقدام کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ...

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماءپاکستان ضلع شیخوپورہ کے سینئر نائب صدر میاں محمد اسماعیل نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کے حوالے سے پاک فوج کے اقدام کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کے خلاف سازشیں ملک و قوم کے خلاف سازشیں ہیں جس کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوچکی ہے ۔ میاں اسماعیل نقشبندی نے کہا کہ ملک بھر میں پاک فوج کے حق میں ہونے والی عوامی ریلیوں سے مخالفین کو اندازہ ہو جانا چاہئے کہ وہ اپنے مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے پاک فوج ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4