11مئی کا احتجاج ملک میں انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں،ثمینہ گھرکی

11مئی کا احتجاج ملک میں انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں،ثمینہ گھرکی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلات خرم فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کو صرف چھ گھنٹے کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن عملا بجلی اگر پندرہ منٹ سے آدھے گھنٹے تک کے لئے آ رہی ہے تو دوسری طرف غیر اعلانیہ طور پر دو سے تین تین گھنٹے تک کے لئے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اس سے وزیراعظم خود ہی اندازہ لگالیں اگر لاہور جیسے بڑے شہر میں اس وقت لوڈ شیڈنگ کی ےہ صورت حال ہے تو پھر دیہاتوں میں کتنے گھنٹو ں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہو گی انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بجلی کے وزیر عابد شیر علی بھی ےہ دعوے کر چکے تھے کہ گرمیوں میں صرف چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ےہ سمجھتی ہے کہ گیارہ مئِی کا احتجاج ملک میں انتشار پھلانے اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں

 وہ لوگ جو اس دن احتجاج کرنے جا رہے ہیں انہیں ہوش کے ناخن لینے ہوں گے اور کوئی بھی ایسا کم نہیں کرنا چاہیے کہ جس کی وجہ سے غیر جمہوری قوتوں کو آگے آنے کا موقع ملے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4