پوری قوم آج عبدالستانی ایدھی کی صحت یابی کیلئے یوم دعائے صحت منائے گی، اکرم رضوی

پوری قوم آج عبدالستانی ایدھی کی صحت یابی کیلئے یوم دعائے صحت منائے گی، اکرم ...


لاہور( جنرل رپورٹر) انجمن طلباء اسلام پاکستان کے ترجمان محمد اکرم رضوی نے لاہور پریس کلب کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم آج ممتاز سماجی شخصیت ،ایدھی فاونڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی جو شدید علیل ہیں ،انکی جلد صحت یابی کیلئے یوم دعائے صحت منائے گی ،ترجمان کا کہنا تھا اس سلسلہ میں تمام تر رابطے مکمل کر لیے ہیں ،ملک کی دولاکھ سے زائد مساجد میں عبدالستار ایدھی کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی ،خطبات جمعہ میں علماء اکرام عبدالستارایدھی کی قومی ،ملی،اور سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کریں گے اور انکی درازی عمر کی دعائیں مانگیں جائیں گی

مزید : میٹروپولیٹن 4